سی پیک کے منصوبوں کی بابت مزید قرضے پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)وفاقی حکومت کو سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے مزید قرضے پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
آئندہ 48گھنٹوں بعد موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان
یہ درخواست بیرسٹر ظفراللہ خاں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے سی پیک کے تحت تمام معاہدے اور قرضے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر حاصل کئے، چین بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے قرضہ دینے کے لئے اس ڈیم کے مالکانہ حقوق مانگ رہا ہے، اگر ڈیم کے مالکانہ حقوق دوسرے ملک کو دیئے گئے تو پاکستان کے مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا،کسی قانونی جواز کے بغیر حاصل کئے گئے قرضے ملکی مفادات کے خلاف ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو پابند کیا جائے کہ وہ تمام معاہدے اور قرضے حاصل کرنے سے پہلے پارلیمنٹ میں زیر بحث لائے ،درخواست میں مزیداستدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو پارلیمنٹ کی منظوری تک قرضے لینے یا بین الاقوامی معاہدے کرنے سے روکنے کا حکم دے۔