یو ایچ ایس کو پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلہ لسٹ تیار کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد

یو ایچ ایس کو پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلہ لسٹ تیار کرنے سے روکنے کی ...
یو ایچ ایس کو پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلہ لسٹ تیار کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کونجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کے لئے میرٹ لسٹ تیار کرنے سے روکنے کی استدعا فوری طور پر منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے قراردیا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے درخواستیں وصول کرنے دیں ،اس تمام معاملے کا ایک ساتھ ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

آئندہ 48گھنٹوں بعد موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان

پرائیویٹ میڈیکل کالجوں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے ان کے کالجوں میں داخلے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو چیلنج کررکھا ہے ۔ پی ایم ڈی سی ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ،پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ان درخواستوں کی مخالفت کی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالج 28سے 30لاکھ روپے عطیہ کے نام پر وصول کرکے میرٹ کے برعکس داخلے دے رہے ہیں ۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی نئی داخلہ پالیسی اس لوٹ مار کو روکنے کے لئے بنائی گئی ہے ۔عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ اس معاملہ پر پی ایم ڈی سی اور پرائیویٹ کالجوں کی انتظامیہ مل بیٹھ کر بھی معاملہ کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت کے لئے23نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

مزید : لاہور