ڈرگ انسپکٹروں کی قانون سے عدم واقفیت پر عدالت کا اظہار افسو س، تربیت کے لئے فوری اقدامات کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ کے3 رکنی ٹربیونل نے ڈرگ انسپکٹروں کی تربیت کا کوئی انتظام نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کو حکم دیا ہے کہ لاہور کے ڈرگ انسپکٹروں کی تربیت کا فوری بندوبست کیا جائے.
آئندہ 48گھنٹوں بعد موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان
3 رکنی ڈرگ ٹربیونل نے ایک کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے قرار دیا کہ ڈرگ انسپکٹر چالان عدالت میں بھجواتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کرتے اور چالان عدالت میں بھجوا دیتے ہیں جس کی وجہ سے عدالت کو فیصلہ دیتے وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔محکمہ صحت کو حکم دیا جاتا ہے کہ ڈرگ انسپکٹروں کی تربیت کرائی جائے تاکہ ان کو ڈرگ ایکٹ کے مطابق تفتیش کرنے کا علم ہو عدالت نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ 30سے 90روز میں پیش کرانے کے لئے بھی محکمہ صحت پر ذمہ داری عائد کی ڈرگ ٹربیونل نے اپنے حکم میں لکھا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ ہمیشہ 90روز کے بعد پیش کی جاتی ہے جس سے وہ قانونی حثیت کھو جاتی ہے ،رپورٹ پیش کرنے کا مقصد ہوتا ہے کہ عدالت کو فیصلہ کرتے وقت معلوم ہو سکے کہ جو ادویات پکڑی گئی اس میں ڈرگ رولز کا کتنا خیال رکھا گیا،علاوہ ازیں عدالت نے ایک جعلی ادویات کے کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے دو ملزموں کو پروبیشن پر 2,2 سال کے لئے بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔