سپیشل جج اینٹی کرپشن نے مفرور ملزموں کے شناختی کارڈ فوری طور پر بلاک کرنے کا حکم دے دیا

سپیشل جج اینٹی کرپشن نے مفرور ملزموں کے شناختی کارڈ فوری طور پر بلاک کرنے کا ...
سپیشل جج اینٹی کرپشن نے مفرور ملزموں کے شناختی کارڈ فوری طور پر بلاک کرنے کا حکم دے دیا

  



لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم نے محکمہ اینٹی کرپشن کو عدالتی مفرور ملزموں کے شناختی کارڈ فوری طور پر بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے.

آئندہ 48گھنٹوں بعد موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان

سپیشل جج اینٹی کرپش کی عدالت میں 10سے زائد ملزمان ایسے ہیں جو عدالت سے ضمانتیں کروانے کے بعد مفرور ہو چکے ہیں ،اینٹی کرپشن نے ایسے تمام ملزمان کے شناختی کارڈ فوری طورپر بلاک کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ ڈی جی اینٹی کرپشن اور سرکل آفسیرزاینٹی کرپشن کو ارسال کردیا گیاہے ،عدالت نے اپنے مراسلے میں لکھا کہ پہلے بھی عدالت نے احکامات جاری کئے تھے لیکن اس پرعمل نہیں کیا گیالیکن اس بار حکم دیا جاتا ہے کہ دان 10ملزموں جن کو عدالت نے اشتہاری ملزم قرار دے رکھا ہے ،ان کے شناختی کارڈ بلاک کرکے ان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔

مزید : لاہور