سب سے زیادہ طلاقیں سال کے کس مہینے میں ہوتی ہیں؟ وہ بات جو تمام شادی شدہ افرا دکو ضرور معلوم ہونی چاہیے

سب سے زیادہ طلاقیں سال کے کس مہینے میں ہوتی ہیں؟ وہ بات جو تمام شادی شدہ افرا ...
سب سے زیادہ طلاقیں سال کے کس مہینے میں ہوتی ہیں؟ وہ بات جو تمام شادی شدہ افرا دکو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں شائع کی جانے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ شادیوں کے لئے پسندیدہ ترین مہینہ مارچ ہے اور ستم ظریفی دیکھئے کہ سب سے زیادہ طلاقیں بھی اسی مہینے میں ہوتی ہیں۔

مرکز شماریات کے مطابق ابوظہبی میں 2016ءکے درمیان 5892شادیوں کی رجسٹریشن ہوئی، جو کہ 2015ءکی نسبت 2.4 فیصد کم ہیں۔ ان میں سے تقریباً 71 فیصد مکس شادیاں تھیں، یعنی یہ شادیاں اماراتی مرد اور غیر ملکی خاتون کے درمیان ہوئیں، یا کسی اماراتی خاتون اور غیر ملکی مرد کے درمیان۔ ابوظہبی میں مردوں کے لئے شادی کی اوسط عمر 27.2 اور خواتین کے لئے 24.2 پائی گئی۔

لڑکی کو کس طرح شادی کی پیشکش کی جائے تو وہ کبھی انکار کر ہی نہیں سکتی؟ اس نوجوان نے کر کے دکھادیا

سب سے زیادہ شادیاں مارچ میں اور سب سے کم جون میں ہوئیں۔ گزشتہ سال کے دوران کل 1922 طلاقیں ہوئیں۔ طلاقوں کی سب سے زیادہ شرح مارچ میںا ور سب سے کم ستمبر میں رہی۔ کل شادیوں میں سے تقریباً نصف تین سال کے عرصے سے پہلے ہی طلاق کی صورت میں ختم ہوئیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2016ءکے اعدادوشمار کے مطابق 58.6 فیصد اماراتی، جن کی عمر 15 سال یا اس سے زائد تھی، شادی شدہ تھے، جبکہ 35.7 فیصد غیر شادی شدہ تھے۔ کل آبادی میں سے 5.7 فیصد طلاق یافتہ تھے۔

مزید : عرب دنیا