لیبیامیں مہاجرین کی بطور غلام نیلامی،حکومت کا تحقیقات کرانے کااعلان

لیبیامیں مہاجرین کی بطور غلام نیلامی،حکومت کا تحقیقات کرانے کااعلان
لیبیامیں مہاجرین کی بطور غلام نیلامی،حکومت کا تحقیقات کرانے کااعلان

  



طرابلس(این این آئی)لیبیا کی حکومت نے ملک میں موجود افریقی مہاجرین کی ’بطور غلام نیلامی‘ کی خبریں آنے کے بعد ملک میں اس نئے مبینہ رجحان کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اندرا گاندھی کی 100ویں سالگرہ حکومتی سطح پر نہ منانا شرمناک ہے:بھارتی وزیر خزانہ

غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ایک صارف کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیو میں شمالی افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے خریدار ’کھیتوں میں کام کرنے کے لیے مضبوط سیاہ فام غلام‘ خریدنے کے لیے ایک نیلامی میں بولی لگاتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس کے بعد خاص طور پر افریقی ممالک کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آیا۔ایسی خبروں کے بعد عالمی طور پر تسلیم شدہ لیبیا کی یونیٹی گورنمنٹ نے ان الزامات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

لیبیا کے نائب وزیر اعظم احمد معیتیق کی جانب سے ان الزامات کی تحقیقات کا اعلان یونیٹی گورنمنٹ کے فیس بْک پیج پر کیا گیا۔معتیق نے اپنے بیان میں کہاکہ ان خبروں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جو ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے گا۔

مزید : بین الاقوامی