مکہ مکرمہ کے کثیرمنزلہ ہوٹل میں آتشزدگی،ایک زخمی،520کو بچالیا گیا

مکہ مکرمہ کے کثیرمنزلہ ہوٹل میں آتشزدگی،ایک زخمی،520کو بچالیا گیا
مکہ مکرمہ کے کثیرمنزلہ ہوٹل میں آتشزدگی،ایک زخمی،520کو بچالیا گیا

  



مکہ مکرمہ(این این آئی) مکہ مکرمہ میں معتمرین کے رہائشی ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سے ایک معتمر زخمی جبکہ 520معتمرین کو بچالیا گیا۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی بچوں کے لئے سب سے بہترین تحفہ پاکستان پہنچادیا

سعودی عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل نایف الشریف نے کہا کہ شارع الہجرہ میں واقع 10منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ہوٹل میں رہائش پذیر 520معتمرین کو محفوظ مقام تک منتقل کردیا۔ شہری دفاع کی ٹیم نے ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا۔ ہوٹل میں متعدد ممالک کے معتمرین مقیم تھے۔ آتشزدگی تیسری منزل پر واقع فریج میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔دھوئیں کی وجہ سے ایک معتمر کا دم گھٹ گیا جسے بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا