احسن خان کی نئی آنے والی فلم”چھپن چھپائی “کا پہلاپوسٹر ریلیز کردیا گیا

احسن خان کی نئی آنے والی فلم”چھپن چھپائی “کا پہلاپوسٹر ریلیز کردیا گیا
احسن خان کی نئی آنے والی فلم”چھپن چھپائی “کا پہلاپوسٹر ریلیز کردیا گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے مشہور ایکٹر اور ماڈل احسن خان کی نئی آنے والی فلم ”چھپن چھپائی “کا پہلاپوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے ،فلم کی کاسٹ میں احسن خان کے ساتھ لیڈرول میں نیلم منیر سامنے آئی گی،جبکہ دیگر کاسٹ میں طلعت حسین ،جاوید شیخ،ارشد محمود،عدنان جعفر اورسکنیہ سمو شامل ہیں۔

میرا بیٹا امیتابھ کو میرے پاپا سمجھتاہے :شاہ رخ خان

فلم کی کہانی کے حوالے سے احسن خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک کامیڈی فلم ہے جس میں نوجوان بے روزگارہیں اور وہ جلد امیر ہونا چاہتے ہیں ،اس مقصد کے لئے وہ گنڈا گردی کرتے ہیں اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں ،ظاہر ہے کہ جب کوئی قانون توڑے گا تو اسے اس کے نتائج تو بھگتناتو پڑیں گے۔

محسن علی اس فلم کے ہدایات کار اور لکھاری ہیں جو اس سے پہلے پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب فلم” نامعلوم افراد“ بھی لکھ چکے ہیں ،جبکہ اس کے فلم ساززید شیخ اور رائے خان ہیں

چھپن چھپائی کو دنیا بھرمیں   29دسمبر2017کو ریلیز کیا جائے گا ۔

مزید : تفریح