تحریک انصاف کی اسلام آباد میں دھرنہ کے شرکاءکی حمایت اور حلف نامے میں تبدیلی کرنے والے شخص کا نام بے نقاب کرنا کا مطالبہ : نجی ٹی وی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے تحریک لبیک کے دھرنے کی کھل کر حمایت اور ختم نبوت ﷺ حلف نامے میں تبدیلی کرنے والے کا نام بے نقاب کرنے کا مطالبہ کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق سمیت دیگر 15سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی جس میں ختم نبوت ﷺ حلف نامے میں تبدیلی کرنے والے کا نام بے نقاب کرنے کا مطالبہ اور تحریک لبیک کے دھرنے کی کھل کر حمایت کی گئی اور ساتھ دھرنا دینے والے افراد کے خلاف ممکنہ آپریشن کی مخالفت کی گئی ہے ۔نجی ٹی وی کا کہنکاتھا کہ تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات میں کیے جانے والے مطالبات کو مانا جائے اور ان کو پر امن طریقے سے اٹھایا جائے کیونکہ ان کا حق ہے اس طرح احتجاج کرنا ۔