زاہد حامد کی تحریک لبیک کا دھرنا ختم کروانے کیلئے قیادت کو استعفیٰ دینے کی پیشکش

زاہد حامد کی تحریک لبیک کا دھرنا ختم کروانے کیلئے قیادت کو استعفیٰ دینے کی ...
زاہد حامد کی تحریک لبیک کا دھرنا ختم کروانے کیلئے قیادت کو استعفیٰ دینے کی پیشکش

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اسلام آباد میں جاری تحریک لبیک کا دھرنا ختم کروانے کیلئے مستعفیٰ ہونے کی پیشکش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک لبیک کا دھرنہ گزشتہ 15روز سے جاری ہے لیکن حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اب تک ڈیڈ لاک برقرار ہے ،تحریک لبیک مسلسل وزیر قانون کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے جس کے باعث مذاکرات آگے بڑھنے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے حالات نارمل کرنے اور دھرنا ختم کرانے کیلئے لیگی کو قیادت کو استعفیٰ دینے کیلئے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب حکومتی مذاکرات ٹیم نے وزیر قانونی کے استعفے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔دھرنے کے باعث جڑواں شہروں کے مکینوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔

مزید : قومی