موجودہ ایم کیوایم ''را ''کی باقیات ہے: مصطفیٰ کمال
کوئٹہ(صباح نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ موجودہ ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را‘‘ کی باقیات ہے اور یہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، کبھی باریک بات نہیں کی ہمیشہ دھماکا کرتا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف کا نواز شریف کے نظریے اور کرپشن پرمہم چلانے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہناتھاکہ فاروق ستار 8 مہینے تک سٹیبلشمنٹ سے مل رہے تھے، ایم کیوایم سے بات چیت میں کسی پی ٹی آئی والے کی موجودگی کی بات ہی نہیں کی، ایسی تمام باتوں کا پتا میڈیا سے چلا ہے۔انہوں کہا کہ ایم کیوایم بانی ایم کیوایم کی تھی ہے اور رہے گی، یہ ’’ را ‘‘ کی جماعت ہے اور باقی ایم کیوایم بھی ’’ را ‘‘کی باقیات ہے۔ فاروق ستار کی جماعت قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، وہ جس دن ایم کیوایم ختم کرنے پر تیار ہوجائیں گے اس دن سب ٹھیک ہوجائے گا۔