سول سوسائٹی کے اشتراک سے انتہاپسندی پر قابو پایا جاسکتا ہے:امریکی مشیر
واشنگٹن (این این آئی)دہشت گردی سے نمٹنے کے کام کا آغاز کمیونٹیز اور سکیورٹی فورسز کے مابین تشکیل پانے والے تعلقات پر منحصر ہے۔
سعید غنی کو بھی منظور وسان کی طرح خواب دیکھنے کی بیماری لگ گئی ،کراچی پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں: خواجہ اظہار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزارت کے مشیر مائیلس ٹیلر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں سے بچنے کی کلید یہ ہے کہ خدشات کا بروقت پتا لگایا جائے جس کا انحصار اپنی کمیونٹی پر ہے۔اس ضمن میں اْنھوں نے کہا کہ اس کا دارومدار عالمی سطح پر شدت پسندوں کو اْن کے معاشرے میں قائم محفوظ ٹھکانوں سے محروم کرنے پر ہے۔ شدت پسندی خلا میں نہیں پنپتی لیکن اس کا اندازہ دیگر معاشروں میں موجود منظم جرائم، سماجی بے چینی اور غنڈہ گردی کی حرکات سے لگایا جا سکتا ہے۔