طاہر القادری انصاف کی راہ میں رکاوٹ ، ماڈل ٹاﺅن کیس کی سیاسی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے :رانا ثناءاللہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہاہے کہ طاہر القادری انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ماڈل ٹاﺅن کیس کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ عوامی تحریک نے اس وقت جے آئی ٹی بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست کی ہے جب ان کے کیس کا فیصلہ ہونے کے قریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کریمنل کوڈ میں اس کی گنجائش نہیں ہے ۔ اس کیس کوسیاسی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا لارجر بنچ جوبھی فیصلہ کرے گا وہ سب کوقابل قبول ہوگا لیکن اس کیس کا فیصلہ شواہد اور کرمینل پروسیجر کوڈ کے مطابق ہوناہے ، عوامی تحریک نے جو شواہد پیش کئے ہیں وہ بہت مضحکہ خیز ہیں ۔ عوامی تحریک کوصرف مسلم لیگ ن کی قیادت اور چند سیاستدانوں سے غرض ہے ۔ انہوں نے کہا ماڈل ٹاﺅن کے معاملے میں انصاف کی راہ میں طاہر القادری حائل ہیں ، یہ 139افراد کیخلاف استغاثہ لیکر آگئے ہیں، اب کیس مکمل ہونے کے قریب ہے تو یہ جے آئی ٹی بنانے کہہ رہے ہیں۔