فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ ، رشکئی کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کی منظور

فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ ، رشکئی کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کی منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)پاکستان اور چین نے پاکستان بھر میں کئی مقامات پر سپیشل اکنامک زونز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں رشکئی تیاری کے آخری مرحلہ میں ہے۔ نومبر 2018ء میں فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ کی اپروول کمیٹی نے اس کی منظوری دی تھی۔ کمیٹی ممبران نے خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی کوششوں کی بھی تعریف کی کہ یہ CPEC سے صحیح فائدہ اٹھارہے ہیں۔ نومبر 2018ء میں خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے CEO سعید احمد خان نے بیجنگ میں چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی سینئر مینجمنٹ کے درمیان رشکئی میں 1000 ایکڑ پر سپیشل اکنامک زونز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بہترین سپیشل اکنامک زونز ہوگا جس میں صنعتکاروں کو بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔ مقامی انویسٹرز سے بھی 970 ایکڑ کے لئے درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ جائنٹ وینچر معاہدے کے مطابق چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن اس مارکیٹنگ کا ذمہ دار ہوگا۔ اس میں پاکستان اور چائنہ کے انویسٹر شامل ہوں گے۔CEOخیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے کہا کہ رشکئی میں اس اکنامک زون سے لاکھوں مقامی لوگوں کو روزگار اور لاکھوں ڈالر کی انویسٹمنٹ پاکستان آئے گی