وزیر اعظم نے بنی گالہ میں دونوں گھروں کی ریگولرائزیشن کیلئے درخواست دیدی
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اپنے دونوں گھروں کی ریگولرائزیشن کیلئے درخواست دیدی ۔ میڈ یا ر پو ر ٹ کے مطابق وزیراعظم نے 250 کنال پر اپنی رہائشگاہ اور ملحقہ بیٹھک کی عمارت کی زمین کے ملکیتی ودیگر کاغذات اور نقشے سی ڈی اے کے شعبہ ون ونڈو میں جمع کرائے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سی ڈی اے کو زون 4 کیلئے کمرشل اور رہائشی عمارتوں کی 132 درخوا ستیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے زون 4 بنی گالہ کو ریگولرائز کرنے کا باقاعدہ آغاز کردیا۔مالکان کو کمرشلائزیشن چارجز کی مد میں 3500 روپے فی مربع فٹ دینا ہوگا اور جرمانے کی مد میں 100 روپے فی مربع فٹ رہائشی عمارتوں کے مالکان سے لیے جائیں گے ۔ ا س کے علاوہ بنی گالہ میں کمرشل عمارتوں کے مالکان سے 200 روپے فی مربع فٹ جرمانہ لیا جائیگا جبکہ بنی گالہ زون 4 کے رہائشیوں سے ڈ یو لپمنٹ چارجز الگ سے لیے جائیں گے۔واضح رہے سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں وزیراعظم عمران خان پر جرمانہ عائد کیا تھا اور انہیں اپنا گھر ریگولرائز کرانے کا حکم دیا تھا۔
بنی گالہ ریگولرائز