وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ دورے پر آج روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ دورے پر آج روانہ ہوں گے
وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ دورے پر آج روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ عمران خان اپنے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعظم ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں اور اس دوران دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گے۔ملائیشیا میں دو روز قیام کے دوران، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت بھی ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم حال ہی میں متحدہ عرب عمارات کے سرکاری دورے سے واپس آئے ہیں اور ماضی قریب میں بھی پاکستان کو معاشی بدحالی سے نکالنے کےلئے مختلف ممالک کے دورے کئے ہیں۔
عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کےلئے دوست ممالک سے مدد لی جائے تاکہ آئی ایم ایف پر کم سے کم انحصار کیا جائے۔ اسی سلسلے میں سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر نقد رقم اور ادھار تیل دینے کا وعدہ کیا ہے۔وزیراعظم چین کا دورہ بھی کر چکے ہیں جہاں دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں تاہم مالی امداد کی کوئی معلومات سرکاری ذرائع سے منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔