اچھا ہوتا میاں صاحب العزیزیہ میں بیان مکمل کر لیتے، جج احتساب عدالت ،خواجہ حارث کی درخواست پر نوازشریف کا بیان جمعرات کو ریکارڈ ہوگا

اچھا ہوتا میاں صاحب العزیزیہ میں بیان مکمل کر لیتے، جج احتساب عدالت ،خواجہ ...
اچھا ہوتا میاں صاحب العزیزیہ میں بیان مکمل کر لیتے، جج احتساب عدالت ،خواجہ حارث کی درخواست پر نوازشریف کا بیان جمعرات کو ریکارڈ ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے خواجہ حارث کی درخواست پر نوازشریف کا باقی چار سوالوں پر مبنی بیان موخر کردیا،جج ارشد ملک کا کہناتھا کہ میاں صاحب کا العزیزیہ میں بیان مکمل کرلیتے تو اچھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل ملزاور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت جاری ہے، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک مقدمے کی سماعت کررہے ہیں، سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے وکیل خواجہ حارث کے ہمراہ عدالت میں موجود ہے۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جمعرات کو میاں صاحب باقی بیان قلمبند کرادیں گے،آج تفتیشی افسر پر جرح کرلیتے ہیں ،جج ارشد ملک نے کہا کہ میاں صاحب کا العزیزیہ میں بیان مکمل کرلیتے تو اچھا تھا،کوشش کرینگے کہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کے بیان کیلئے سوالات کم ہوں،

جج ارشد ملک نے کہا کہ جمعرات کو میاں صاحب نے فاتحہ کیلئے جانا ہوگا تو پھر وہ نہیں آئیں گے، خواجہ حارث نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب جمعرات کو عدالت میں پیش ہوں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد