غیر ت کے نام پرخاتون کا قتل ، سپریم کورٹ نے قاتل اور مقتولہ کے شوہر کے درمیان راضی نامے کی رپورٹ طلب کر لی

غیر ت کے نام پرخاتون کا قتل ، سپریم کورٹ نے قاتل اور مقتولہ کے شوہر کے درمیان ...
غیر ت کے نام پرخاتون کا قتل ، سپریم کورٹ نے قاتل اور مقتولہ کے شوہر کے درمیان راضی نامے کی رپورٹ طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جہلم میں غیرت کے نام پر قتل پر قاتل اورمقتولہ کے شوہر کے درمیان راضی نامے کی رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے جہلم میں غیرت کے نام پرقتل کے معاملے کی سماعت کی،ملزم محمد وقار نے 2012 میں بہن کا قتل کیا تھا،بہن کے خاوند نے ملزم کیساتھ راضی نامہ کرلیا تھا،عدالت نے ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم سے ایک ماہ میں راضی نامے کی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔