زیرزمین پانی کے استعمال کا کیس،سپریم کورٹ کا مضر صحت پانی پر ایک کمپنی کا پلانٹ بند کرنے کا حکم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیر زمین پانی کے استعمال کے کیس میں مضر صحت پانی پر ایک کمپنی کا پلانٹ بند کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تمام کمپنیاں مل بیٹھ کرمعاملات ٹھیک کریں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زیرزمین پانی کے استعمال کے کیس کی سماعت کی،پانی ،مشروبات بنانے والی گیارہ کمپنیوں کے مالکان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مضر صحت پانی پر ایک کمپنی کا پلانٹ بند کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تمام کمپنیاں مل بیٹھ کرمعاملات ٹھیک کریں ۔