کیپٹن صفدر کی مبینہ دوسری شادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، افواہوں کا بازار گرم

کیپٹن صفدر کی مبینہ دوسری شادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، افواہوں کا بازار ...
کیپٹن صفدر کی مبینہ دوسری شادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، افواہوں کا بازار گرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل مٰیڈیا پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی مبینہ دوسری شادی کے گزشتہ تین روز سے خوب چرچے ہورہے ہیں اور اب ان کی مبینہ بیوی اور صاحبزادے کی ویڈیو اور تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر کی مبینہ دوسری شادی کا چرچہ 2 روز قبل اس وقت زبان زد عام ہوا جب پبلک نیوز کے پروگرام بیانیہ میں سینئر صحافی ذوالفقار راحت نے اشاروں کنایوں میں نام لیے بغیر اس شادی کے حوالے سے بہت کچھ بتادیا۔انہوں نے بتایاکہ ایک بہت بڑے پاکستان کے شاہی خاندان کے داماد کی دوسری شادی کی خبر ہے ، اس کیلئے پروگرام چھوٹا پڑسکتاہے کہ کیسے ایک سادہ خاتون کو پھنسایاگیا اور جب اس نے شناخت دینے اور اپنی نہیں تو ہونیوالے بچے کی عزت کا نقطہ اٹھا یا تو پاکستان کے اس سب سے بڑے سیاسی گھرانے کی عزت داو پر لگ گئی اور اس کے پیچھے پارٹیاں لگا دی گئیں جس پر وہ خاتون اپنی جان بچا کر ترکی بھاگ گئی، بچے کا نام اذان ہے ۔ 

پہلی بار پبلک نیوز پر جب کیپٹن (ر) صفدر کی شادی کے حوالے سے بات کی گئی تو پروگرام سے پہلے ہی پبلک نیوز سے وابستہ سینئر پروڈیوسر نے اپنے فیس بک سٹیٹس میں اس بارے  میں خبر دے دی تھی۔ 

ٹی وی پروگرام میں نہ تو کیپٹن (ر) صفدر کا نام لیا گیا اور نہ ہی ان کی مبینہ طور پر دوسری بیوی  کی شناخت ظاہر کی گئی جبکہ خاتون کی ایک ویڈیو بھی مدھم کرکے چلائی گئی ۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر کیپٹن (ر) صفدر کی مبینہ طور پر دوسری بیوی اور صاحبزادے کی ویڈیو اور تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ویڈیو دیکھئے 


ٹی وی پروگرام میں جو ویڈیو مدھم کرکے چلائی گئی تھی وہ اب سوشل میڈیا پر درست انداز میں آگئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کیسے روتے ہوئے کسی کو پیغام دے رہی ہے اور اپنے حالات کا ذمہ دار قرار دے رہی ہے۔

پبلک نیوز کے پروڈیوسر نے گزشتہ روز ہونے والے پروگرام سے پہلے بھی ایک فیس بک سٹیٹس لکھا جس میں انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کی دوسری شادی کے حوالے سے مزید انکشافات کی خبر دی۔ 

سوشل میڈٰیا پر اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ خاتون کا نام زرینہ صفدر ہے جس کی جان کو شدید خدشات لاحق ہیں اسی لیے وہ پاکستان چھوڑ کر ترکی بھاگ گئی تھی۔ یہ ویڈیو عید کے موقع پر ریکارڈ کی گئی تھی ۔ یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کیپٹن صفدر کے صاحبزادے کا نام اذان صفدر ہے جو لگ بھگ ڈیڑھ سال کا ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے مریم نواز کے بطن سے تین بچے پیدا ہوئے جن میں جنید صفدر، ماہ نور صفدر اور شادی شدہ مہرالنساءصفدر شامل ہیں۔

۔۔۔ کیپٹن صفدر کی مبینہ بیوی زرینہ صفدر کی ویڈیو دیکھیں ۔۔۔