پنجاب پولیس نے شہری کے قتل کو خود کشی ثابت کردکھایا لیکن جب پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آئی تو ہرکوئی دنگ رہ گیا کیونکہ دراصل ۔۔۔

پنجاب پولیس نے شہری کے قتل کو خود کشی ثابت کردکھایا لیکن جب پوسٹمارٹم رپورٹ ...
پنجاب پولیس نے شہری کے قتل کو خود کشی ثابت کردکھایا لیکن جب پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آئی تو ہرکوئی دنگ رہ گیا کیونکہ دراصل ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک)آر پی او ڈی جی خان نے زاہد ڈکھنہ قتل کیس کو خود کشی کا رنگ دینے پر ڈی ایس پی او رتفتیشی کو ہتھکڑیاں لگوا دیں ۔

روزنامہ دنیا کے مطابق تین ماہ قبل لیہ کی ریلوے لائن سے ایک بچے کے باپ زاہد ڈکھنہ کی لاش ملی تھی ، تفتیش و تحقیق میں سب انسپکٹر شریف گجر اور ڈی ایس پی طاہر مقصود نے واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ، مقتول کے والد سعید احمد ڈکھنہ کی جانب سے آر پی او ڈیرہ کو دی گئی درخواست اور ڈی پی او کی رپورٹ کے بعد ریجنل پولیس آفیسر عمر شیخ نے شواہد کی روشنی میں ناقص تفتیش ثابت ہونے پر سابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لیہ طاہر مقصود (حال تعینات فیصل آباد) اور ہومی سائیڈ کے تفتیشی آفیسر شریف گجر کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں ہتھکڑیاں پہنانے کا حکم دیا جنہیں بعد ازاں جیل بھیج دیا گیا ۔

دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ وقوعہ کے روز مقتول نے ملزم عمران ہانس ، عدنان ہانس کیخلاف قتل کی دھمکیاں دینے کی تھانہ سٹی لیہ میں درخواست بھی دی تھی اور وقوعہ سے قبل ملزموں نے بذریعہ فون اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں جس کا موبائل ڈیٹا اور وائس ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ٹرین تلے کچلے جانے سے آدھ گھنٹہ پہلے مقتول کی موت واقع ہونا ثابت ہوچکا تھا۔