اومنی شوگر سکینڈل، اومنی گروپ بینکوں کو واجب الادا رقم واپس کرنے پر تیار

اومنی شوگر سکینڈل، اومنی گروپ بینکوں کو واجب الادا رقم واپس کرنے پر تیار
اومنی شوگر سکینڈل، اومنی گروپ بینکوں کو واجب الادا رقم واپس کرنے پر تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اومنی گروپ شوگر سکینڈل میں بینکوںکی واجب الادا رقم واپس کرنے پر تیار ہو گیا،بینکنگ کورٹ میں اومنی شوگر سکینڈل کی سماعت ہوئی،ملزمان کیخلاف نیشنل،سندھ ،سمٹ اورسلک بینک نے درخواستیں دائرکررکھی ہیں، ملزمان نے بینکوں کے پاس گروی رکھی 11 ارب کی چینی غائب کردی تھی۔
وکیل سندھ بینک نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ایک ارب نقداور 2شوگرملزبینکوں کودینے کیلئے تیارہیں،وکیل خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اومنی گروپ 50 کروڑ روپے کے2 چیک بینکوں کودےگا،ملزمان نے کلفٹن کے پلاٹ بینکوں کودینے کی آفرکی ہے۔
خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے بینکنگ کورٹ کو بتایا کہ معاہدہ سپریم کورٹ میں پیش کیاگیاہے،سپریم کورٹ نے بینکوں سے رائے طلب کی ہے، وکیل نے بتایا کہ 3 بینکوں نے پیشکش سے اتفاق کیاہے لیکن نیشنل بینک کوتحفظات ہے ۔
دریں اثنا ایڈمنسٹریٹرکارڈیوہسپتال ڈاکٹرحمید اللہ عدالت پیش ہوئے انہوں نے بتایا کہ انورمجید کاعلاج ڈاکٹرطاہرصغیر کررہے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں انورمجید کوکیابیماری ہے؟ڈاکٹر حمید اللہ نے کہا کہ انورمجید کی بیماری سے متعلق ڈاکٹرطاہرصغیرہی بتاسکتے ہیں، عدالت نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرصغیرسے کہیں آئندہ سماعت پرپیش ہوں،عدالت نے آئندہ سماعت پرانورمجید کوبھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔