لاہور کے فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں خاتون کے ہاں 6 جڑواں بچوں کی پیدائش

لاہور کے فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں خاتون کے ہاں 6 جڑواں بچوں کی پیدائش
لاہور کے فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں خاتون کے ہاں 6 جڑواں بچوں کی پیدائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خالد شہزاد فاروقی ) شادی اور پھر اولاد کی پیدائش کا دن تمام والدین کے لیے یادگار ہوتا ہے لیکن اگر اللہ تعالیٰ کسی کو ایک ساتھ جڑواں بچے اور بچیاں عطا فرمائے تو اہلخانہ  کی خوشی مزید بڑھ جاتی ہے ، ایسا ہی کچھ فوجی فاوٗنڈیشن ہسپتال میں ہوا جہاں صائقہ نامی خاتون کے ہاں چھ جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں لیکن افسوس کہ ایک بچہ دنیا میں آنے کے بعد انتقال کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے رہائشی کاشف کی اہلیہ امید سے تھیں جس پر انہیں فوجی فائونڈیشن ہسپتال لایاگیا جہاں ان کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں تاہم کچھ دیر بعد ایک بیٹا انتقال کرگیا۔ روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کاشف نے بتایا کہ اس سے پہلے ان کی ایک بیٹی ہے ، فی الحال زچہ بچہ کو  لیبر روم سے ملحقہ وارڈ میں ہی رکھاگیا ہے اور کچھ دیر میں وارڈ منتقل کردیا جائے گا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -