کیا شریف خاندان مسلم لیگ ن کی قیادت چھوڑ رہا ہے؟ بڑا دعویٰ

کیا شریف خاندان مسلم لیگ ن کی قیادت چھوڑ رہا ہے؟ بڑا دعویٰ
کیا شریف خاندان مسلم لیگ ن کی قیادت چھوڑ رہا ہے؟ بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی سعید قاضی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے افراد کی کچھ روز پہلے شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں شریف خاندان کی پارٹی قیادت سے علیحدگی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
نجی ٹی وی پبلک نیوز کے پروگرام دو ٹوک کے میزبان سعید قاضی نے کہا کہ شہباز شریف سے سارے شریف خاندان نے ملاقات کی جس کے بعد اندر پارٹی کی قیادت کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔ پارٹی قیادت کیلئے احسن اقبال، خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کے ناموں پر غور کیا گیا ۔ ایم این ایز اور ایم پی ایز کے لیول پر یہ بات چل رہی ہے کہ ایک گھرانے سے جان چھڑالیں اور پارٹی کو بچالیں ۔
تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے میزبان کی بات پر کہا کہ نہ پارٹی بچنی ہے اور نہ ہی گھرانہ علیحدہ ہونا ہے ان سب نے جیل کی ہوا کھانی ہے جو نام آپ نے دیے ہیں کیا انہوں نے کم لوٹ مار کی ہے؟۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔