ڈی جی آئی ایس پی آر سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ملاقات
ڈی جی آئی ایس پی آر سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کا مثبت تشخص اجاگر اور پاکستان مخالف بیانیے کا موثرانداز میں جواب دینے کیلئے پاکستانی میڈیا کو سہولیا ت کی فراہمی سے متعلق بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے راولپنڈی میں ملاقات میں کی جس میں ملک کا مثبت امیج اور بیانیہ اجاگر کرنے کیلئے پاکستانی میڈیا کو سہولیات فراہمی سے متعلق بات چیت کی گئی۔
دونوں افسران نے غیرملکی میڈیا میں پاکستان مخالف بیانیہ کے موثرانداز میں جواب دینے کیلئے ملکی میڈیا کو بھرپورتعاون دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔