لاہور ہائیکورٹ، شہبازشریف کی ضمانت مسترد ہونے کیخلاف نظرثانی اپیل پر اعتراض ختم، قابل سماعت قرار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی ضمانت مسترد ہونے کیخلاف نظرثانی کی اپیل پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے قابل سماعت قراردیدی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے شہبازشریف کی ضمانت مسترد ہونے کیخلاف نظرثانی کی اپیل کی سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا تھا،لاہور ہائیکورٹ نے 24 اکتوبر کو شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کی، استدعا ہے کہ عدالت شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے،عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔