ریڈیو پر پروگرام کرنے والا وہ میزبان جس کا شو 44 سال سے صرف اس کی بیوی ہی سن رہی ہے

ریڈیو پر پروگرام کرنے والا وہ میزبان جس کا شو 44 سال سے صرف اس کی بیوی ہی سن رہی ...
ریڈیو پر پروگرام کرنے والا وہ میزبان جس کا شو 44 سال سے صرف اس کی بیوی ہی سن رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بھی ریڈیو چینل کے سامعین کی تعداد کم یا زیادہ ہو سکتی ہے مگر ایسا بھی کیا کہ44سال سے کسی ریڈیو سٹیشن کے سامعین کی تعداد 1ہی رہے؟ آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں واقعی ایک ایسا ریڈیو سٹیشن ہے جس کا ایک ہی میزبان ہے اور وہ گزشتہ 44سال سے شو کر رہا ہے اور اس کے شو کی واحد سامع اس کی اپنی اہلیہ ہے۔ یہ مہاپرش 73سالہ ڈیکے ڈنکین ہے جو چارعشروں سے زائد عرصے سے اپنے گھر کے صحن سے روزانہ کی بنیاد پر اپنا شو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس کی بیوی گھر کے اندر بیٹھ کر روزانہ اس کا شو سنتی ہے۔


رپورٹ کے مطابق ڈیکے ڈنکین کو ریڈیو لندن، ریڈیو کیرولین اور دیگر ریڈیوچینلز سننے کے بعد ڈی جے بننے کا شوق چڑھا۔ یہ تمام ریڈیو چینلز غیرقانونی تھے جنہیں کچھ عرصہ بعد حکومت نے بند کر دیا، جس پر ڈیکے نے گھر میں اپنا ہی ریڈیو 77شروع کر دیا، جس کی نشریات کو اب 44سال ہو گئے ہیں۔ وہ اس ریڈیو چینل پر موسیقی چلاتا ہے، مقامی خبریں نشر کرتا ہے اور فرضی اشتہار بھی چلاتا ہے۔اس کے سٹوڈیو سے ایک سپیکر منسلک ہے جو گھر کے لیونگ روم میں لگا ہوا ہے اور وہاں اس کی بیوی یہ نشریات سنتی رہتی ہے۔ اب ڈی جے بننے کے شوقین ڈیکے ڈنکین کو بی بی سی نے ڈھونڈ نکالا ہے اور اسے بی بی سی ریڈیو پر ایک شو کی پیشکش کی ہے۔ بی بی سی پر اس کا یہ شو کرسمس کے دنوں سے شروع ہو گا جس کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہو گا۔