انٹرنیٹ پر سچا پیار ڈھونڈنے کا آسان ترین طریقہ

انٹرنیٹ پر سچا پیار ڈھونڈنے کا آسان ترین طریقہ
انٹرنیٹ پر سچا پیار ڈھونڈنے کا آسان ترین طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی جدت ہماری زندگیوں کو انٹرنیٹ پر لے آئی ہے اور آج کل لوگ محبت بھی انٹرنیٹ پر ہی تلاش کرتے ہیں۔ اب معروف ڈیٹنگ فرم Eharmonyکے ماہرین نے انٹرنیٹ پر سچا پیار تلاش کرنے کا ایک آسان طریقہ بھی بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر سچا پیار تلاش کرنے کے لیے آپ کی پروفائل ممکنہ حد تک بہترین ہونی چاہیے۔ پروفائل میں آپ کی تصویر اور آپ کے متعلق معلومات (Bio informations) بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔زیادہ تر لوگ اپنی بائیو میں مفصل معلومات فراہم نہیں کرتے جو کہ محبت کی تلاش میں ایک بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آتی ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق کے مطابق 47فیصد مرد اور 36فیصد خواتین بائیو میں 25یا اس سے کم الفاظ میں اپنے بارے میں تفصیلات بتاتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ بائیو میں جتنی گنجائش ہو اتنی مفصل اور موثر تفصیلات فراہم کرنی چاہئیں۔انٹرنیٹ پر کسی کو پہلا میسج کرتے ہوئے ’Hey‘ یا ’How are you‘ کہنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ سادہ الفاظ دوسردوں کے لیے پرکشش نہیں ہوتے اور ان پر آپ کا برا تاثر جاتا ہے۔ جو لوگ ان سادہ الفاظ کے ساتھ یا بہت دوٹوک الفاظ میں بات شروع کرتے ہیں انہیں پہلے میسج کا جواب آنے کا امکان ہی 35فیصد کم ہو جاتا ہے۔ مردوں کو چاہیے کہ وہ خود کو رومانویت پسند ظاہر کریں۔پروفائل پکچر کے طور پر خواتین کو ایسی تصویر لگانی چاہیے جس میں انہوں نے دھوپ کا چشمہ پہن رکھا ہو۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -