ہم افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے لیکن پاکستان کا وقار اور سیکیورٹی ہمیشہ اولین ترجیح ہو گی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ہم افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے لیکن پاکستان کا وقار اور ...
ہم افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے لیکن پاکستان کا وقار اور سیکیورٹی ہمیشہ اولین ترجیح ہو گی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑی اور خطے میں امن کے لیے بھی اپنا کردار ادا کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے لیکن پاکستان کا وقار اور سیکیورٹی ہمیشہ اولین ترجیح ہو گی ۔


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے آرمی چیف کا بیان جاری کیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے دیگر ممالک سے زیادہ کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سب سے زیادہ فوجی ،معاشی ،سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی اور دنیا کو پاکستان کی خدمات تسلیم کرنی چاہئیں ۔


تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میںہے کیونکہ امریکی صدر نے پاکستان کی قربانیوں نظر انداز کر کے جارحانہ بیان دئیے ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل بیان جاری کیا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اس لیے امداد بند کردی ۔اس بیان کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حقائق کو درست کرنے کے لیے امریکی صدر کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں یاد دلائیں لیکن اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جس پر وزیر اعظم نے گزشتہ روز بھر پور بیان دیا تھا۔