پورا لاہور جانتا ہے کہ نوازشریف کا کاروبار سے کوئی تعلق نہیں تھا:حفیظ اللہ نیازی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ پورا لاہور جانتاہے کہ نوازشریف کا کاروبارسے کوئی تعلق نہیں تھا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ آئین بہت واضح ہے اور اس میں اتنی گنجائش نہیں کہ پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر پر بحث کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پورا لاہور جانتا ہے کہ نوازشریف کا اس کار وبار سے کوئی تعلق نہیں تھا ،یہ تمام کاروبار دادا سے پوتے کومنتقل ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیس نان ٹیکنکل طریقے سے چلایا گیاہے ۔