خیبرپختونخوا میں احتساب کی لانڈری کیوں بند ہے؟چیئرمین نیب نے آج بھی سیاسی تقریر کی:سید نیئر حسین بخاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےسیکرٹری جنرل اورسابق چیئرمین سینیٹ سیدنیر حسین بخاری نےکہاہےکہاحتساب سےانکارنہیں مگر احتساب کی آڑ میں انتقام سے اختلاف ہے،ایک صوبے کو نشانہ بنانے پر سوال تو اٹھیں گے اور یہ بھی پوچھا جائے گا کہ خیبرپختونخوا میں احتساب کی لانڈری کیوں بند ہے؟چیئرمین نیب نے آج بھی سیاسی تقریر کی ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ہتھیار ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ نیب اپنی ساکھ کھو چکا ہے اب ہر کوئی مان رہا ہے کہ نیب اور ملکی معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، چیئرمین نیب ذرا علیمہ خان کو بھی طلب کرکے دکھائیں اور ان سے آمدنی کا ذریعہ اور بیرون ملک اربوں کی پراپرٹی کا بھی پوچھ کر دکھائیں، پلی بارگین تاوان حاصل کرنے کا دوسرا نام ہے۔سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھٹوز آئینی، جمہوری اور قومی خدمات کی عظمتوں کے مینار ہیں،ذوالفقار علی بھٹو کی قومی آئینی خدمات بے نظیر بھٹو کی آمریت کے خلاف دلیرانہ جدوجہد یادگار ہے،سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیکر مظبوط بنایا۔سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو آیین کے جمہوری تحفے پر حقیقی سیاسی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے،بلاول بھٹو زرداری نوحوانوں کے قائد اور ملک کی امید ہیں۔انہوں نے کہا کہجب سے ’چنتخب‘ آئے ہیں لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے ’چنتخبین‘ نا اہلوں اور نالائقوں کی عوامی تکالیف کی بجائے عمران خان کی خوشنودی پر توجہ ہے،عمران خان مسلسل ناکامیوں پر سٹھیا گئے ہیں، چھوڑونگا نہیں بڑھکباز کےدائیں بائیں تصدیق شدہ بدعنوان براجمان ہوتے ہیں،بقول عمران خان وہ تمام ڈاکو چور لٹیرے بدعنوان تو بنی گالہ مسکن کے پناہ گرین ہیں، گڈ گورنس کا ڈھنڈورا پیٹنے والا وزیر اعظم اعتراف کررہا ہے کہ وزرا ڈیلیور نہیں کر رہے جو ناکامی کا کھلا اعتراف ہے ۔سیدنیر بخاری نے کہا کہ کارکردگی کا عالم یہ ہے کہ سبزیوں کی قیمت قابو میں نہیں آ رہی، معاشی ترقی حکومتی دعوے جھوٹ کے پلندے ثابت ہوِئے ہیں اورصنعت و پیداوار کی سرگرمیوں پرمکمل جمود طاری ہے،زراعت کاشعبہ تباہی کےدھانے پر ہے،روزگار کے مواقع کم تر ہو گئے ہیں اور حکمران خاندانوں کے لئے منفعت بخش کاروبار میں اضافہ ہو رہا ہے۔