چیئر مین نیب کا حکومتی صفوں کی طرف متوجہ ہونا خوش آئند ہے ،معاون خصوصی وزیر اعظم

چیئر مین نیب کا حکومتی صفوں کی طرف متوجہ ہونا خوش آئند ہے ،معاون خصوصی وزیر ...
چیئر مین نیب کا حکومتی صفوں کی طرف متوجہ ہونا خوش آئند ہے ،معاون خصوصی وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ چیئر مین نیب کو لگ رہاہے کہ حکومتی صفوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے لوٹ مار کی ہے تو مجھے خوشی ہے کہ چیئر مین نیب نے کہاہے کہ وہ حکومتی صفوں کی طرف جانے لگے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ چیئر مین نیب کو لگ رہاہے کہ حکومتی صفوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے لوٹ مار کی ہے تو مجھے خوشی ہے کہ چیئر مین نیب نے کہاہے کہ وہ حکومتی صفوں کی طرف جانے لگے ہیں جنہوں نے غلطی کی ہے وہ جواب دیں ۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری جو خود کو مستقبل کا وزیر اعظم کہتے ہیں۔ ان کی جانب سے کہا جاتاہے کہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے ، اگر اس پر وزیر اعظم نے بات کردی تو کیا ہوگیاہے ؟

مزید :

قومی -