گنگا رام میں 600بستروں کا جدید مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تعمیر کرنے کا منصوبہ

گنگا رام میں 600بستروں کا جدید مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تعمیر کرنے کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مدراینڈچائلڈہسپتال بارے جائزہ اجلاس ہواجس میں وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعامرزمان خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گنگا رام ہسپتال ڈاکٹرفیاض بٹ، پراجیکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر عامر سلمان، ایس ای بلڈنگ قیوم، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ رابعہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرآرکیٹیکٹ عظیم نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹرآرکیٹیکٹ رابعہ اور پراجیکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر عامرسلمان نے صوبائی وزیر صحت کوگنگارام ہسپتال میں بننے والے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بارے جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے گنگارام میں جلدچھ سوکے قریب بستروں پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈچائلڈہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے بین الاقوامی معیارکے آئی سی یوزبنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں بیس کے قریب ڈلیوری رومزاور تیس کے قریب انتہائی نگہداشت یونٹس بنائے جائیں گے۔ ہسپتال میں پرائیویٹ رومزکی سہولت بھی دی جائے گی۔