تمام جیلوں میں بیمار قیدیوں کو ریلیف دیا جائے،بیگم مہناز رفیع

      تمام جیلوں میں بیمار قیدیوں کو ریلیف دیا جائے،بیگم مہناز رفیع

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق رکن قومی اسمبلی بیگم مہناز رفیع نے کہا ہے کہ میری معزز عدالتوں سے اپیل ہے کہ پاکستان کی تمام جیلوں میں بند بیمار قیدیوں کو ریلیف دیا جائے اور انہیں اچھے ہسپتالوں میں شفٹ کیا جائے تاکہ امیر اور غریب کے درمیان قانون کے فرق کو ختم کیا جاسکے اور اس طرح حقوق العباد کی ادائیگی ہوسکے، پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جو مسلم دنیا کے عظیم لیڈر تھے ان کو بھی جیل میں علاج کی کوئی سہولت نہیں دی گئی اور آج آصف علی زرداری کے ساتھ بھی یہ ہی سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے فیصلوں پر غور کرے اور انسانی حقوق کا خیال کرتے ہوئے آصف زرداری کو علاج کی سہولت دے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1