حکومت پی پی اور (ن) لیگ کی سیاست میں خود جان ڈال رہی ہے،لیاقت بلوچ

  حکومت پی پی اور (ن) لیگ کی سیاست میں خود جان ڈال رہی ہے،لیاقت بلوچ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستا ن اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی نیٹو، بالغ نظر قائدین ہمت کریں اور عمران خان صاحب کو باور کرائیں کہ اب وہ اپوزیشن لیڈر نہیں، پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ اگر انجینئرڈ بنیادوں پر وزارت ِ عظمیٰ پر بٹھا دیئے گئے ہیں تو کرائے کے تخت سے بے دخلی میں بھی دیر نہیں لگے گی۔مسلم لیگ اور پی پی پی کی دم توڑتی سیاست میں حکومت خود جان ڈال رہی ہے۔ وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر سیاسی بحران گھڑ کر مہنگائی، بے روزگاری، مسئلہ کشمیر سے لاتعلقی کے معاملہ پر مٹی نہیں ڈال سکتے۔ عوام حساب لیں گے اور کڑا احتساب کریں گے۔

لیاقت بلوچ

مزید : میٹروپولیٹن 1