زائد قیمتیں وصول کرنے پر 41دکاندار گرفتار، دولاکھ روپے زائد سے جرمانہ

    زائد قیمتیں وصول کرنے پر 41دکاندار گرفتار، دولاکھ روپے زائد سے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی۔ 671 مقامات کو چیک کیا گیا۔ 166 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ مجموعی طور پر 02 لاکھ 74 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور41 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔ 41 افراد کو حراست میں لیا گیا اور11 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔دریں اثناء اسپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ خالد نذیر وٹو اور ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا۔ کریٹیکل مارکیٹس کے لئے مزید پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صوبائی سیکرٹریٹ سے مانگ لئے گئے۔ کریٹیکل مارکیٹ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی، فارمر مارکیٹس کے قیام سے چیزیں بہتر ہو رہی ہیں اورفارمر مارکیٹ سے روزانہ دس ہزار سے زائد دکاندار و عام عوام الناس پھل و سبزیاں خرید رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے گھروں تک سبزی کی سپلائی کے لئے اخبار میں اشتہار دے دیا ہے۔ اسپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ خالد نذیر وٹو نے کہا کہ پچھلے دس دن کی پرفارمنس اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مجسٹریٹس اپنی ایمانداری سے اور مؤثر طریقے سے کام کریں اورپرائس کنٹرول کے حوالے سے قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور گھی کے کسی بھی برانڈ کی قیمت 180 روپے فی کلو سے اوپر نہ جانے دی گی۔علاوہ ازیں اسپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ خالد نذیر وٹو نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اے سی کینٹ عفت خان اور سیکرٹری مارکیٹ شہزاد چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم کے قیام سے عوام الناس کو کافی حد تک ریلیف فراہم ہوا ہے۔