کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ملازم کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب
لاہور(پ ر)پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام حافظ ملازم حسین کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر صدر ایمپلائز ویلفئیر سوسائٹی (قیصر اقبال)جبکہ دیگر عہدیداران مرزا مقصود، میڈم فریدہ صادق، اختر شیرانی، محمد شاہد اشتیاق، شیخ خالد گجر، قمر عباس، آصف پرویز اور دیگر افسران نے مبارکباد پیش کی صدر ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی قیصر اقبال نے حافظ ملازم حسین کی 30 سالہ خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا اور یادگار شیلڈ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ حافظ ملازم حسین کو اعلیٰ خدمات پر خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ایماندار سرکاری ملازم ادارے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔