ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز کے یونین کونسلوں کے دورے،ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز کے یونین کونسلوں کے دورے،ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے فالکن انکلیو سرور روڈ یو سی ایل سی بی 5 کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 94 شادمان کا دورہ کیا۔ افسران نے ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا اورڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سروئلنس کو چیک کیا اورڈینگی لاروا کو چیک کیا اوررہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا۔ اسی طرح اے سی سٹی تبریز مری کا میانی قبرستان کا دورہ کیا۔ ڈینگی انتظامات اور ڈینگی سروئلنس کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا گیا۔ انہوں نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورورکرز کی حاضری کو چیک کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1