ہزاروں اساتذہ آج پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیں گے

ہزاروں اساتذہ آج پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیں گے

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک اساتذہ پنجاب کے راہنماؤں سید سجاد اکبر کاظمی، چوہدری سرفراز، اللہ بخش قیصر، امتیاز عباسی، چوہدری صفدر، رائے مصطفی ریاض، ملک لطیف شہزاد، ظفر اقبال روانہ،انیس بھینٹ، ساجد قدیر، عقیل آزاد، نجم الحسن نجمی، اسلم گھمن، وحید مراد یوسفی، رانا لیاقت علی و دیگر نے کہا ہے کہ آج پنجاب بھر سے ہزاروں اساتذہ اور عہدیدار مطالبات کی منظوری تک پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ تحریک اساتذہ پنجاب کے رہنماؤں نے کہ اساتذہ کسی صورت تعلیمی ادارے بلدیاتی اداروں کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔اساتذہ کو درپیش مسائل و مطالبات کئی مرتبہ ارباب اختیار تک پہنچا چکے لیکن منٹس آف میٹنگ جاری کر کے طفل تسلیاں دی جاتی ہیں۔ پے پروٹیکشن کے عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد، SSE's کی ریگولرائزیشن، پی ایس ٹی،ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کے لئے دیگر صوبوں کی طرح ٹائم سکیل، پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن، غیر منطقی ریشنلائزیشن، ان سروس پرموشن میں تاخیر، ٹیچنگ لائسینسنگ کا خاتمہ، ٹیچنگ الاؤنس کا اجراء و دیگر مطالبات فی الفور منظور کر کے وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب اساتذہ پنجاب میں پایا جانے والا اضطراب و بے چینی کا خاتمہ کریں

مزید : میٹروپولیٹن 1