بلوچستان میڈیکل فیکلٹی کے فارمیسی اسسٹنٹ کا ڈپلومہ غیر قانونی قرار دیدیا گیا

بلوچستان میڈیکل فیکلٹی کے فارمیسی اسسٹنٹ کا ڈپلومہ غیر قانونی قرار دیدیا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)سنٹرل فارمیسی کونسل اسلام آباد اور پنجاب فارمیسی کونسل لاہور کے لیٹر نمبر CDC/POG /S/261/19 کے مطابق ایسے فارمیسی اسسٹنٹ جنہوں نے اپنا ڈپلومہ بلوچستان میڈیکل فکلیٹی سے پاس کیا ہے، ان کا ڈپلومہ غیر قانونی ہے۔مذکورہ بالا حاصل کردہ ڈپلومہ، پاکستان فارمیسی کونسل کے منظورشدہ شرائط و ضوابط پر پورانہیں اترتا۔ لہذا ایسے حضرات جن کا فارمیسی اسسٹنٹ کا ڈپلومہ بلوچستان میڈیکل فکلیٹی سے جاری کردہ ہے، وہ پنجاب کے ڈرگ قوانین کے مطابق صوبہ پنجاب میں میڈیکل سٹور کے لائسنس کے لیے اہل نہیں ہیں۔اس موقعہ پر پنجاب ڈرگ لائسنسنگ اتھارٹی محمد منورحیات کا کہنا تھا کہ ایسے تمام فارمیسی اسسٹنٹ جنہوں نے اپنا ڈپلومہ بلوچستان میڈیکل فکلیٹی سے حاصل کیا ہے وہ پنجاب ڈرگ رولز کے مطابق صوبہ پنجاب میں ڈرگ سیلز لائسنس کے حصول کے لیے نااہل ہوں گے۔

اور نہ ہی ادارہ ہذا انہیں ڈرگ سیلز لائسنس کا اجرا کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1