ہیلی کالج کے نئے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں خصوصی تقریب

ہیلی کالج کے نئے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں خصوصی تقریب

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام نئے داخل ہونے والے طلباؤطالبات کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم، بی کام آنرز، ایم کام، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے طلباء نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پرنسپل کالج ڈاکٹر حسن مبین عالم نے میرٹ پر داخل ہونے والے طلباء کومبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سخت محنت اور ایمانداری سے کام کر کے ادارے، ملک اور اپنا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کالج آف کامرس 90برس سے ملک کی خدمت کر رہا ہے اور ہمارے فارغ التحصیل گرایجوئیٹس پوری دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا چکے ہیں۔ تقریب میں سینئر طلباء کی جانب سے مزاحیہ خاکے، ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1