سارے سیاسی بیروزگار کرپشن کا کاروبار بند ہونے پر پریشان ہیں،ہمایوں اختر

  سارے سیاسی بیروزگار کرپشن کا کاروبار بند ہونے پر پریشان ہیں،ہمایوں اختر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں موجود سارے سیاسی بیروزگار کرپشن کا کاروبار بندہونے کی وجہ سے بیزار ہیں، تعصب کی عینک اتارکر عالمی اداروں او رمرکزی بینک کی جانب سے پاکستان کے بارے میں جاری کی گئی مثبت رپورٹس کا جائزہ لیں،بلاول بھٹو تنقید کرنے سے پہلے بتائیں سندھ میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنماؤں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہاکہ نواز شریف کوخالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت ملی ہے لیکن(ن) لیگ والے نہ جانے کس خوشی میں بغلیں بجارہے ہیں۔ نواز شریف کے تمام کیسز اپنی جگہ پر قائم ہیں اور انہیں اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جہاں تک حکومت کے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط کاسوال ہے تو اس کے بارے میں معزز ہائیکورٹ جنوری میں سماعت کرے گی اور اس کیس سے مستقبل کے لئے ایک نظیر قائم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کا لہجہ بلاول بھٹو، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان استعمال کر رہے ہیں وزیر اعظم نے انہیں اس کا سیاسی انداز میں جواب دیا ہے۔اپوزیشن میں موجود سارے سیاسی بیروزگار کرپشن کا کاروباربند ہونے کی وجہ سے بیزار ہیں او ر منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں جس سے ہم کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1