لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی داخلی اور خارجی راستوں پر صفائی آگاہی مہم

  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی داخلی اور خارجی راستوں پر صفائی آگاہی مہم

  



لاہور(جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹرلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر صفائی آگاہی مہم، بابو صابو ٹول پلازہ پر کیمپ لگایا گیا۔آگاہی سرگرمی میں ایل ڈبلیو ایم سی کے سوشل موبلائزرز کی جانب سے لاہور میں آنے والوں کو شہر کی صفائی برقرار رکھنے کی تلقین کی گئی اور آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔راؤ امتیاز احمد نے شہر کی شاہراہوں، اندرون شہر کے علاقوں، داخلی وخارجی راستوں اور مین بازاروں پر خصوصی توجہ کے لیے افسران کو ہدایات جاری کیں۔اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ داخل ہوتے ہیں جو کہ شہر کی صفائی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور شہریوں کے تعاون سے ہی لاہور میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ایل ڈبلیو ایم سی کی اولین ترجیع ہے اور اس کے لئے محکمہ کے افسران و صفائی عملہ دن رات کوشاں ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کچرے کی غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی وہیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کو ڑا کرکٹ کو کھلے پلاٹوں میں پھینکنے اور جلانے سے اجتناب کریں اورسموگ سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔صفائی سے متؑلق شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1