کسانوں کوزمین ہموار کرنے کیلئے لیزر سیٹ دینے کی قرعہ اندازی

      کسانوں کوزمین ہموار کرنے کیلئے لیزر سیٹ دینے کی قرعہ اندازی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پاکستان کے زراعت کی ترقی کے منصوبے کے تحت ضلع لاہور کے کسانوں کو سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولر مہیاکرنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور بریار کی زیر صدارت اجلاس میں زمینداروں کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواستوں کی قرعہ اندازی، لاہور میں کل 94درخواستیں جمع ہوئی تھیں جن میں سے قرعہ اندازی کے زریعے20 خوش نصیب کسان کامیاب ہوئے کسانوں کو سبسڈی پر ضلع لاہور میں 20لیزر سیٹ دیئے جارہے ہیں ہر کامیاب درخواست گذار کسان کو حکومت پنجاب کی طرف سے250,000روپے ناقابل واپسی سبسڈی دی جائے گی جس سے کسان حکومت کی منظور کردہ کمپنی سے لیزر سیٹ خود خرید ے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1