منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی فرید ملت سکالر شپ ایوارڈ تقریب

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی فرید ملت سکالر شپ ایوارڈ تقریب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاہے کہ منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خواب ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام امام غزالی، مولائے روم، رازی،بوعلی سینا، جابر بن حیان اور قائد و اقبال ؒجیسی نابغہ روزگار ہستیاں پیدا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام فرید ملت سکالر شپ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کے طالبعلم عمیر شاہد کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر موٹر سائیکلاور پانچویں پوزیشن حاصل کرنیوالے محمد حنظلہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔ تقریب سے خرم نواز گنڈاپور، راشد حمید کلیامی، کرنل(ر) مبشر احمد، نوراللہ صدیقی، احسن شہزاد، سہیل رضا، پروفیسر رفیق سیال، سید امجد علی شاہ، سیف اللہ بھٹی، علی وقار، ناصر اقبال ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1