سموگ سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر تیاری ناگزیر ہے،خالد مقبول

سموگ سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر تیاری ناگزیر ہے،خالد مقبول

  



لاہور(جنرل رپورٹر) دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، گلوبل وارمنگ ایک بہت مسئلہ ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ جیسے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ مذکورہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر تیاری کی ضرورت ہے۔ معاشرے کو روایات کے بجائے سائنٹیفک بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے کام کیا جائے تاکہ لوگ اپنی صحت کے مسائل پر توجہ دیں۔ صنعتی انقلاب، بھٹوں سے نکلنے والا دھواں، فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں سموگ کی وجہ بن رہا ہے۔اس کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر تشہیر اور آگاہی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین اور پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں سموگ سے آگاہی کے بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ (IPH) لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول، ممبر ہیلتھ، نیوٹریشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین، ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (IPH) پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ کے ماہرین شامل تھے۔

چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ غریب ملکوں کے پاس ٹیکنالوجی اور مالی وسائل کی کمی ہے اور گلوبل وارمنگ بہت بڑا مسئلہ ہے۔جنرل خالد مقبول نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ابھی سے تیاری کرنا ہوگی۔

اور لوگوں کی زندگیوں میں بدلاؤ لانا ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 1