تحریک انصاف محاذ آرائی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،متین الرحمن
لاہور (سٹی رپورٹر)انصاف بزنس فورم کے جنرل سیکریٹری متین الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسی محاذ آرائی پر یقین نہیں رکھتی ہے لیکن اپوزیشن اس کو کمزوری نہ سمجھے مولانا صاحب سٹرکیں بلاک کرنا چھوڑ کر دین پر توجہ دیں انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے دھرنوں کی پذیرائی کا راز فاش کر دیا ہے۔ جے یو آئی کے دھرنوں کی پذیرائی انتہائی خوش آئند ہے، سڑک سڑک گالیاں کھا کر لطف لیتے جے یو آئی رہنما مطمئن نظر آ رہے ہیں۔ جے یو آئی کے پلان بی کے تحت ملک بھر کی بڑی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں، جس سے شہری ایک نئے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں، لیکن دوسری طرف جے یو آئی کے رہنما مطمئن ہیں کہ کوئی ایسا کام کر رہے ہیں جس عوام میں ان کی پذیرائی ہو رہی ہے۔