معاشی طور پر مضبوط ہوئے بغیر مہنگائی ختم نہیں ہو سکتی،کاشف امین

  معاشی طور پر مضبوط ہوئے بغیر مہنگائی ختم نہیں ہو سکتی،کاشف امین

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے آرگنائزر کاشف امین کے کے نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان معاشی طور پر مضبوط نہیں ہو گا تب اندرونی طور پر مہنگائی پر قابو پانا بھی مشکل ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کے مضبوط ترین کی ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔ ایک امریکن رپورٹ کے مطابق بعض اقتصادی اور سیاسی مسائل کے باوجود پاکستان دنیا میں تیزی سے ابھرنے والا مستحکم ملک بن رہا ہے جس کا دفاعی بجٹ اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت اس کو عالمی برادری میں اہم مقام دلا رہی ہے۔یہ رپورٹ انتہائی خوش آئند ہے اور اس سے امید ہے کہ پاکستان آنے والے دنوں میں مزید ترقی کی مناز ل کو طے کر ے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1