ہر فورم پر اپنے تاجر بھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،امانت علی

ہر فورم پر اپنے تاجر بھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،امانت علی

  



لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر ملک امانت علی نے کہا ہے کہ ہر فورم پر اپنے تاجربھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں انہو ں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پلا ن بلا شبہ اہم نکا ت پر مشتمل ہے اور اس ایکشن پلا ن پر عملدرا ٓمد کے لئے قانو ن سا زی بہت ضروری ہے انہو ں نے کہا کہ ابھی بہت سے کا روبا ر ایسے ہیں جب کے با رے میں کا رروا ئی کر نے کے حوالے سے ہما رے پاس کو ئی قا نو ن مو جو د نہیں ہے لیکن اگر ہم اپنی معیشت کو مضبو ط کر نا چا ہتے ہیں اور اس پلا ن پر عمل کر تے ہیں تو کا فی بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر نمائندوں کو آن بورڈ لے کر تاجر دوست پالیسیاں مرتب کی جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1