آل پاکستان میوزیم کانفرنس اور انعامی تقریری مقابلے آج ہو ں گے

  آل پاکستان میوزیم کانفرنس اور انعامی تقریری مقابلے آج ہو ں گے

  



لاہور(جنرل رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور میوزیم ایسوسی ایشن آف پاکستان کے باہمی اشتراک سے آج اور کل ایوان قائداعظمؒ، جوہر ٹاؤن میں نظریہ پاکستان آل پاکستان میوزیم کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔۔ پہلے روز افتتاحی سیشن میں تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور وائس چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد مہمان خصوصی ہونگے۔دریں اثناء نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان میں تقریبات یومِ اقبالؒ کے سلسلے میں آج 10:00 بجے صبح سکولوں اور مدرسوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”مجھے ہے حکم اذاں،لا الٰہ الا اللہ“ منعقد ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1